احسن اقبال پر حملہ کیس ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا

احسن اقبال پر حملہ کیس ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار ملزمان کو ضمانت پر ...
احسن اقبال پر حملہ کیس ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشت گردی عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس میں گرفتار4 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان پر مرکزی ملزم عابد حسین کی سہولت کاری کا الزام تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال حملہ کیس کی سماعت ہوئی عدالت کے جج علی عمران نے مقدمہ میں گرفتار4 ملزمان کی 2،2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم ے دیا۔ملزمان شاہد، کاشف، عظیم اور سبیل پر مرکزی ملزم عابد حسین کی سہولت کاری کا الزام تھا ، عابد حسین نے 6 مئی کو نارووال میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران احسن اقبال پر فائرنگ کی تھی اور پولیس نے عابد حسین کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

مزید :

قومی -