”ریحام خان اکثر دانیال عزیز کے گھر دیر رات کو پارٹیوں میں جاتی تھیں ،جب عمران خان نے اس حوالے سے پوچھا تو ۔۔۔۔“سینئر صحافی و کالم نگار روف کلاسرا نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کا سر بھی چکرا جائے گا

”ریحام خان اکثر دانیال عزیز کے گھر دیر رات کو پارٹیوں میں جاتی تھیں ،جب ...
”ریحام خان اکثر دانیال عزیز کے گھر دیر رات کو پارٹیوں میں جاتی تھیں ،جب عمران خان نے اس حوالے سے پوچھا تو ۔۔۔۔“سینئر صحافی و کالم نگار روف کلاسرا نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کا سر بھی چکرا جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و کالم نگار روف کلاسرا نے بتا یا کہ صحافی عامرمتین اور ریحام خان کی پیشہ وارانہ معاملات پر نو ک جھونک تھی جس کے وجہ سے دونوں میں بد مزگی رہتی تھی اور یہ دونوں جب بھی کسی پارٹی میں اکھٹے ہوتے تو ماحول ٹینس رہتا تھا ،ایک دن دانیال عزیز کے گھر پر پارٹی تھی ،جہاں ریحام خان اور عامر متین بھی موجود تھے ۔عامر متین نے ریحام کو دور سے دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور کہا ”میڈ یم آئی ایم سوری،مجھ سے اس دن غلطی ہوگئی،آپ بہت بڑی اینکر ہیں “۔یوں پارٹی میں دونوں کی صلح ہو گئی ۔

عمران خان سے شادی سے پہلے اسلام آباد کی رات گئے ایسی پارٹیوں میں ریحام خان کا موجود ہونا لازمی ہوتا تھا ۔اکثر یہ پارٹی دانیال عزیز کے گھر پر ہی ہوتی تھی ۔جب عمران خان کی ریحام سے شادی ہوئی اور کچھ عرصے بعد دانیال عزیز نے عمران خان پر حملے شروع کیے تو عمران خان نے دانیال عزیز کا بائیو ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا ،کسی نے عمران خا ن کو بتا یا ریحام خان کا تو دانیا عزیز کے گھر پارٹیوں پر بہت آنا جانا تھا جس پرعمران خان کو یقین نہ آیا ۔عمران خان نے ریحام خان سے پوچھا تم دانیا ل عزیز کے گھر دوستوںکی محفل میں جاتی تھیں ؟ریحام خان نے فوراً اداکاری کی اور پوچھا ،کون دانیال عزیز ؟عمران نے بڑی محنت سے ریحام کو سمجھا یا کہ وہ کس دانیال عزیز کی بات کر رہے ہیں ۔وہی دانیال عزیز جو روزانہ شام کو ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر مجھ پر حملے کرتا ہے ،ایم این اے ۔ریحام خان نے اپنی آنکھوں میں حیرانی کی اداکاری کرتے ہوئے کہا ”you mean that fat guy“۔عمران خان نے فوراً کہا ،وہی وہی ،یو ں ریحام کی اداکاری پر فوراً یقین کرلیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -