شارخ خان اس بار عید کہاں پر منائیں گے ؟ واضح اعلان کر دیا

شارخ خان اس بار عید کہاں پر منائیں گے ؟ واضح اعلان کر دیا
شارخ خان اس بار عید کہاں پر منائیں گے ؟ واضح اعلان کر دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکار شارخ خان اور سلمان خان کے بارے ہمیشہ لوگوں کو یہ بات جاننے کا انتظار رہتاہے کہ وہ عید کہاں پر منائیں گے جبکہ ان کے فینز اس حوالے سے سوالات بھی پوچھتے رہتے ہیں ایسا ہی سوا ل سوشل میڈیا پر ایک مداح نے پوچھا تو شارخ خان میدان میں آ گئے اور ایسی بات کہہ دی کہ مداحوں کو خوش کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بہت زیادہ فعال رہتے ہیں اور ٹوئٹر ہی کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے اور ان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی شاہ رخ خان ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے کہ اعجاز نامی ایک صارف نے انہیں رمضان کی مبارکباد دی جس پر شاہ رخ خان نے جواب میں اپنے تمام چاہنے والوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

اسی موقع پر فین فور ایور نامی صارف نے ان سے پوچھا ”خان صاحب عید کی کیا منصوبہ بندی ہے اس بارامریکا میں عید منائیں گے یا ممبئی آو¿ گے؟“جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ”جہاں بھی ہوں گے نماز پڑھیں گے اور سب کو گلے لگالیں گے۔“

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم”زیرو“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما رومینس کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں سال کے آخر میں 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔

مزید :

تفریح -