چوہدری نثار کو بڑ اجھٹکا لگ گیا ، واہ کینٹ کے حلقہ این اے 63 سے ن لیگ کی ایسی شخصیت نے کاغذت نامزدگی جمع کروا دیئے کہ سن کر سابق وزیرداخلہ کو یقین نہیں آ ئے گا

چوہدری نثار کو بڑ اجھٹکا لگ گیا ، واہ کینٹ کے حلقہ این اے 63 سے ن لیگ کی ایسی ...
چوہدری نثار کو بڑ اجھٹکا لگ گیا ، واہ کینٹ کے حلقہ این اے 63 سے ن لیگ کی ایسی شخصیت نے کاغذت نامزدگی جمع کروا دیئے کہ سن کر سابق وزیرداخلہ کو یقین نہیں آ ئے گا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حلقہ این اے 63 سے ن لیگ کے ضلعی صدر سردار ممتاز نے کاغذت نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کیپٹل ٹی وی کے مطابق واہ کینٹ کے حلقہ این اے 63 سے چوہدری نثار انتخابات میں حصہ لیتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے این اے 63 سے انتخاب لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم اب ن لیگ کے ضلعی صدر سردار ممتاز کی جانب سے اسی حلقہ سے کاغذت نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کل صبح انہیں انٹر ویو کیلئے طلب کر لیاہے ۔ نجی ٹی و ی کا کہناہے کہ سردار ممتاز کو تاحال ٹکٹ جاری نہیں ہوئی ہے تاہم چوہدری نثار کو اس حلقہ سے ٹکٹ دیئے جانے کے امکانات کم ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -