عمران خان نے 5حلقوں سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ،وہ کن کن حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے ؟وہ خبر آگئی جس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کو سب سے زیادہ انتظار تھا

عمران خان نے 5حلقوں سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ،وہ کن کن حلقوں ...
عمران خان نے 5حلقوں سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ،وہ کن کن حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے ؟وہ خبر آگئی جس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کو سب سے زیادہ انتظار تھا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے پانچ حلقوں سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کراچی، لاہور، راولپنڈی، میانوالی اور بنوں سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان این اے 26 بنوں اور این اے 61 راولپنڈی سے امیدوار ہوں گے جبکہ اپنے آبائی علاقے این اے 95 میانوالی سے بھی الیکشن لڑیں گے۔اس کے علاوہ عمران خان این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے بھی امیدوار ہوں گے۔ عمران خان این اے 131 لاہور میں (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق سے مقابلہ کریں گے۔

مزید :

قومی -