نگران وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کو نائب امریکی صدر مائیک پنس کی فون پر مبارکباد ، ٹرمپ کا پیغام پہنچایا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کو نائب امریکی صدر مائیک پنس نے فون کرکے پاکستان کا نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا ۔
جیو نیوز کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کو فون کرکے نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ اس موقع پر نائب امریکی صدر نے نگران وزیر اعظم کی بطور جج دی گئی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کوخراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نگران وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ توقع ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک پاکستا ن میں انتخابات کرانے کےلئے مینڈیٹ پورا کریں گے ۔دونوں رہنماﺅں نے پاک امریکہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور افغانستان میں امن کے حصول کیلئے جدوجہد اور مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ۔اس موقع پرنگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے نگران وزیر اعظم بننے پر مبار کباد دینے پر نائب امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اقتدار کی منتقلی کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کر ے گی اور شفاف انتخاباتکے انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن سے معاونت کر رہے ہیں۔