سعودی عرب میں خواتین ماڈلز کے بغیر ہی فیشن شو کرادیاگیا ،ریمپ پراچانک ایسی چیز نمو دار ہوگئی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

سعودی عرب میں خواتین ماڈلز کے بغیر ہی فیشن شو کرادیاگیا ،ریمپ پراچانک ایسی ...
سعودی عرب میں خواتین ماڈلز کے بغیر ہی فیشن شو کرادیاگیا ،ریمپ پراچانک ایسی چیز نمو دار ہوگئی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں ہونے والی معاشرتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاست کے اندر بہت سی تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں ۔اب سعودی عرب میں فیشن شو کا بھی انعقاد ہوا ہے لیکن حیران کن طور پر اس فیشن شو میں کوئی خاتون ماڈل ریمپ پر نظر نہیں آئی بلکہ ان کی جگہ ڈرونز کا استعمال کیا گیا

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں منعقد کیا گیا انوکھا فیشن شو جس میں ماڈلز کی جگہ ڈرونز نے مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پیش کیے۔اس دوران معروف اطالوی فیشن ہاوس کی جانب سے خواتین کے بیگز بھی ڈرونز کے ذریعے پیش کیے گئے۔فیشن شو میں شرکت کرنے والے افراد نے اس نئے اور منفرد آئیڈیئے کو خوب سراہا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ منفرد فیشن شو موضوع بنا ہوا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -