”تم چائے بناﺅ میں آ رہا ہوں ۔۔۔“ ترکی میں طالبعلم نے ٹویٹر پر طیب اردگان کے حوالے سے ایسی ٹویٹ کر دی کہ آگے سے ترک صدر میدان میں آ گئے اور ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی عش عش کر اٹھا
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر طیب اردگان سے ترکی کی عوام کتنی محبت کرتی ہے اس کا انداز ہ ایک سال قبل ہونے والی فوجی کارروائی کے جواب میں عوامی رد عمل سے لگایا جاسکتاہے لیکن طیب اردگان بھی اپنے نوجوانوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اس کا ثبوت انہوں نے کچھ روز قبل انتہائی حیران کن کام کر کے دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے دالرحکومت انقرہ میں واقع یونیورسٹی کے طالبعلم نے ایک ہفتہ قبل گزشتہ جمعہ کو ٹویٹر پر صدر رجب طیب اردگان کو یونیورسٹی ہاسٹل میں سحری کیلئے دعوت دیتے ہوئے پیغام جاری کیا ۔
ترک صدر نے وہ پیغام پڑھا اور فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ کی چائے بن گئی ہے تو بس پھر میں آ رہا ہوں “۔ ترک صدر یہ جواب دینے کے بعد سیدھے یونیورسٹی جا پہنچے ، یہ منظر دیکھ کر طالبعلموں کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور وہ اپنے صدر کے ساتھ گھل مل گئے ۔ اس موقع پر ترک صدر نے طلباءسے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سحری بھی کی ۔
اس خوشگوار موقع پر طلباءرجب طیب اردگان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے تاہم بعد ازاں ترک صدر نے یونیورسٹی کے دورے کی ویڈیو بھی اپنے ٹویٹر پر اپ لوڈ کی جسے دیکھ کر کوئی بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ پایا ۔