’نہاتے ہوئے دودھ سے یہ کام کریں تو یہ سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا‘ ڈاکٹروں نے بہترین نسخہ بتا دیا

’نہاتے ہوئے دودھ سے یہ کام کریں تو یہ سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا‘ ڈاکٹروں ...
’نہاتے ہوئے دودھ سے یہ کام کریں تو یہ سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا‘ ڈاکٹروں نے بہترین نسخہ بتا دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’دودھوں نہاؤ، پوتوں پھلو‘جیسے محاورے تو ہم نے بہت سن رکھے ہیں تاہم آج تک کسی کو دودھ سے نہاتے نہیں دیکھا۔ اب سائنسدانوں نے جلد کے لیے دودھ کے ایک ایسے فائدے کا انکشاف کر دیا ہے کہ آپ، بالخصوص خواتین نہانے میں اس کا استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین امراض جلد کا کہنا ہے کہ ’’اگر نہاتے ہوئے پانی کے ٹب میں دودھ شامل کر لیا جائے یا نہانے سے پہلے کچھ دیر کے لیے اسے پورے جسم پر لگا لیا جائے تو اس کے جلد پر حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دودھ میں صحت بخش چکنائی، پروٹینز، وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو ہماری جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانے میں بہترین معاون ثابت ہوتے ہیں اور چہرے کو چھائیوں سے محفوظ رکھتے اور چہرے کی رنگت کو نکھارتے ہیں۔

جلدی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر ڈوگلس الشیک کا کہنا تھا کہ ’’دودھ میں موجود وٹامن ’ای‘ان مالیکیولز کا خاتمہ کرتا ہے جو جلد کو خشک کرتے ہیں اور اس کے پھٹنے کا سبب بنتے ہیں۔ یہ مالیکیولز کولیجین (Collagen)کو بھی تباہ کر دیتے ہیں جو جلد کو باہم منسلک رکھنے والی بافتوں سے جڑا ہوتا ہے۔وٹامن ڈی کیل مہاسے اور چھائیوں کو ختم کرتا ہے اور جلد کی لچک کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم پر سیاہ دھبوں کو بھی کم کرتا ہے۔یہ دونوں وٹامنز جلدی امراض کا بہترین علاج بھی ہیں اور سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں سے خراب ہونے والی جلد کو دوبارہ صحت مند بناتے ہیں۔دودھ میں پایا جانے والا لیکٹیک ایسڈ (Lactic Acid)بھی سکین کیئر کے فوائد سے مالامال ہے۔ اس سے جلد ہموار اور نرم ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ دودھ میں پایا جانے والا زنک اور دیگر اجزاء بھی صحت کے لیے بے شمار فوائد کے حامل ہیں۔‘‘

مزید :

تعلیم و صحت -