کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے کم سے کم تین ہفتے کا وقت ہونا چاہیے:ڈاکٹر فاروق ستار

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے کم سے کم تین ہفتے کا وقت ہونا چاہیے:ڈاکٹر ...
کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے کم سے کم تین ہفتے کا وقت ہونا چاہیے:ڈاکٹر فاروق ستار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں سکروٹنی کا وقت بہت اہم ہوتا ہے لہذا اس کے لیے کم سے کم تین ہفتے کا وقت ہونا چاہیے،فارم جمع کرانے میں آسانیاں پیدا کی جائیں، فارم جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہر بار بہادر آباد والے نئی شرط لگا دیتے ہیں، میری خواہش ہے 5 فروری سے پہلے کی پوزیشن پرکام کریں، ہمارے ووٹرز اور ہمدردوں کی بھی یہ ہی خواہش ہے۔

کراچی میں افطار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر  فاروق ستار نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے الیکشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، سکروٹنی کا مرحلہ زیادہ اہم ہے،سکروٹنی کے لیے ایک ہفتہ کم ہے تین ہفتے ہونے چاہئیں الیکش مہم کا وقت کم کردیں مگرسکروٹنی کا وقت بڑھائیں،سکروٹنی کو15 روزیا دوہفتے ضرور دیئے جائیں۔بہادرآباد گروپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد والے کہتے ہیں ہم فاروق بھائی کو دعوت دیتے رہے،میں نے گیند بہادر آباد کے کورٹ میں ڈال دی ہے، میں نے بیڑہ اٹھایا ہے کہ تقسیم کے تاثر کو بھی نہ ابھرنے دیں، میں پانچ بار بہادرآباد جا چکا ہوں لیکن مجھے نہیں روکا گیا، ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ تو تھی اب شاید انٹری کنٹرول لسٹ بھی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -