چین میں امریکی شہریوں پر تاریخ کا پراسرار ترین حملہ، اچانک دماغ پرنے لگ گئے اور پھر۔۔۔ایسا کام ہو گیا کہ آپ کو یقین نہیں آ ئے گا

چین میں امریکی شہریوں پر تاریخ کا پراسرار ترین حملہ، اچانک دماغ پرنے لگ گئے ...
چین میں امریکی شہریوں پر تاریخ کا پراسرار ترین حملہ، اچانک دماغ پرنے لگ گئے اور پھر۔۔۔ایسا کام ہو گیا کہ آپ کو یقین نہیں آ ئے گا

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سپر پاور امریکا سے ساری دنیا خوف کھاتی ہے مگر چین میں اس کے سفارتکاروں کے ساتھ ایک ایسا پراسرار کام شروع ہو گیا ہے کہ بیچاری سپر پاور کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں اور چین میں مقیم امریکی سفارتکاروں کو وارننگ جاری کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تحفظ کے لئے بہت محتاط ہو جائیں۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق چند ماہ قبل کیوبا میں امریکی سفارتکاروں کو پراسرار آوازیں سنائی دینے کا پہلا واقعہ پیش جس کے بعد وہ بیمار ہوگئے اور ڈاکٹروں کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ انہیں کیا بیماری لاحق ہوئی ہے۔ اب یہی مسئلہ چین میں اور بھی بڑے پیمانے پر شروع ہو گیا ہے جہاں مقیم چینی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی عجیب و غریب آوازیں مسلسل سنائی دیتی رہتی ہیں جس کے سبب وہ پر اسرار بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ 

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے یہ واقعہ پیش آنے کے بعد چین سے دو سفارتکاروں کو واپس بلالیا ہے ، جبکہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک میڈیکل ٹیم جنوبی شہر گوانگزو میں امریکی قونصلیٹ کے دیگر ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے سفارتکاروں پر صوتی حملہ کیے جا رہے ہیں۔ یہ حملے ایک پراسرار آواز کی صورت میں ہوتے ہیں جو مسلسل کانوں میں سنائی دیتی ہے اور اس کی وجہ سے متاثرہ شخص کی کیفیت ایسے ہو جاتی ہے جیسے وہ کسی دماغی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہو۔ 

امریکی حکام نے اپنے سفارتکاروں کو خبردار کیا ہے کہ پر اسرار قسم کی آوازیں وقفے وقفے سے یا مسلسل سنائی دیں تو فوری طور پر سفارتخانے کے اعلیٰ احکام کو مطلع کریں ۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ میڈیکل سائنس کے ماہرین اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ پر اسرار آوازوں کا معاملہ کیا ہے اور یہ صرف امریکی سفارت خانوں سے وابستہ افراد کو ہی نشانہ کیوں بنا رہی ہیں، تاہم اس بارے میں ابھی امریکی ماہرین تاحال کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچ پائے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -