الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر کسی سیاسی جماعت کو شک نہیں ہونا چاہئے :ترجمان

الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر کسی سیاسی جماعت کو شک نہیں ہونا چاہئے :ترجمان
الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر کسی سیاسی جماعت کو شک نہیں ہونا چاہئے :ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر کسی سیاسی جماعت کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے چار میں سے ایک نام کا انتخاب کیا گیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شازیب خانزدہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف احمد نے کہا ہے کہ کسی کو الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر شک نہیں ہونا چاہئے ۔ الیکشن کمیشن کو جو چار نام بھیجے گئے تھے ان کواچھی طرح جانچا گیا اور پھری حسن عسکری کو نگران وزیر اعلیٰ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چار ناموں میں سے ایک نام منتخب کرلیا گیا ۔ الطاف احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے جتنی بھی چیزیں آئی ہیں الیکشن کمشنر اور ممبرز نے ان کو بڑی اچھی طرح دیکھا ہے اور پھر یہ فیصلہ کیاہے کہ حسن عسکری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ہونگے ۔

مزید :

قومی -