ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے

ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں ...
ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ساہیوال (آئی این پی )ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور متوفی کی بہن جاں بحق ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو 9/182ایل کا رہائشی فیصل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی بیوی ثوبیہ اور بہن افشاں کے ہمراہ شہر سے گھر جا رہا تھا کہ اچانک ہڑپہ کے قریب جی ٹی روڈپر ان کے آگے جا نے والی موٹر سائیکل سلپ ہو کر گر گئی جن کو بچانے کی کوشش میں وہ ٹرک کے نیچے آگئے جس کے نتیجہ میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،پو لیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر تے ہوئےحادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ساہیوال