ماں باپ نے چھوٹی سی بچی کے کمرے میں کیمرہ لگا دیا ،رات کو وہ گڑیا سے کھیل رہی تھی تو اچانک گڑیا نے اس کو۔۔۔ کیمرہ میں ایسا منظر نظر آ گیا کہ واقعی ہوش اڑ گئے

ماں باپ نے چھوٹی سی بچی کے کمرے میں کیمرہ لگا دیا ،رات کو وہ گڑیا سے کھیل رہی ...
ماں باپ نے چھوٹی سی بچی کے کمرے میں کیمرہ لگا دیا ،رات کو وہ گڑیا سے کھیل رہی تھی تو اچانک گڑیا نے اس کو۔۔۔ کیمرہ میں ایسا منظر نظر آ گیا کہ واقعی ہوش اڑ گئے

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)ٹیڈی بئیر بچوں کیلئے بہت ہی خوبصورت اور بھولا بھالا کھلونا ہوتا ہے لیکن ایک برطانوی جوڑے کیلئے ان کی ننھی بچی کا ٹیڈی بئیر ایک ایسا ڈراؤنہ خواب بن گیا ہے جس نے ان کی راتوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ حینا سکوائر اور ہینک سکوائر کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں ان کے ساتھ ایک انتہائی پراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔ ان کی ننھی بچی اپنے جھولے میں لیٹی ہوئی تھی اور اس کے پاس ہی ٹیڈی بئیر پڑا ہوا تھا ۔ بچی ٹیڈی بیر کے ساتھ کھیل رہی تھی جس پر اس کی والدہ حینا نے اس کی ویڈیو بنانی شروع کردی۔ کچھ دیر بعد بچی نے کروٹ بدلی اور گویا سونے کی تیار کرنے لگی لیکن اس دوران ٹیڈی بئیر نے ایک ایسی عجیب حرکت کی کہ جس کی توقع حینا کبھی خواب میں بھی نہیں کر سکتی تھیں۔ اچانک ٹیڈی بئیر نے اپنا چہرہ کیمرے کی جانب موڑ دیا اور اسے گھورنے لگا اور پھر کچھ دیر بعد دوبارہ اپنا منہ دوسری جانب کر لیا ۔ 

حینا کا کہنا ہے کہ یہ منظر اتنا خوفناک تھا کہ ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور وہ اپنی جگہ ساکت ہو کر رہ گئیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ یہ تمام منظر بچی کے کمرے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے مانیٹر سے ریکارڈ کر رہی تھیں ۔ وہ فوری طور پر بھاگ کر اپنی بیٹی کے کمرے میں گئیں اور انہیں محسوس ہوا کہ وہاں پر اسرار قسم کی شدید ٹھنڈک تھی ۔ وہ بچی کو جھولے سے اٹھا کر فوراً کمرے سے باہر آ گئیں۔ 

حینا نے یہ ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی جہاں اگرچپ اسے ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے لیکن اب تک کوئی اس بات کی وضاحت پیش نہیں کر سکا کہ کیونکر یہ ممکن ہے کہ ٹیڈی بئیر ازخود اپنی گردن موڑ لے اور کیمرے کو گھورنے لگے۔ سوشل میڈیا صارفین اس واقعہ کو پر اسرار اور خوفزدہ کردینے والا قرار دے رہے ہیں اور خصوصاً ننھے بچوں کے والدین تو اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت ہی گھبرا رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس /مافوق الفطرت