وہ خاتون جس نے ایسی چیز کھالی کہ اس کی زبان حاملہ ہو گئی ، ایسی خبر آ گئی کہ آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

وہ خاتون جس نے ایسی چیز کھالی کہ اس کی زبان حاملہ ہو گئی ، ایسی خبر آ گئی کہ آپ ...
وہ خاتون جس نے ایسی چیز کھالی کہ اس کی زبان حاملہ ہو گئی ، ایسی خبر آ گئی کہ آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

سیول(نیوز ڈیسک)سمندری جانوروں کا کچا گوشت کھانے سے بیماریاں پھیلنے کے بارے میں تو سنا تھا لیکن کیا اس شوق کی وجہ سے کسی خاتون کی زبان حاملہ بھی ہوسکتی ہے؟ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والے ایک ایسے ہی واقعے نے واقعی ہر کسی کو حیران کر دیا۔ 

یہ 2012ء کا واقعہ ہے کہ جب جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی زبان پر درجن بھر چھوٹے چھوٹے جاندار چمٹے ہوئے ملے۔ اس خاتون کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ آبی مخلوق سکویڈ کے سپرم تھے، جس کا گوشت اس نے کچا کھایا تھا ۔ سائنسی جریدے ’جرنل آف پیراسایٹولوجی‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ سکویڈ کا کچا گوشت کھارہی تھی تو اسے اپنے معدے میں تکلیف محسو س ہوئی اور اپنی زبان سے بھی کچھ چپکا ہوا محسوس ہوا ۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو اس کی زبان سے چمٹے ہوئے درجن بھر ننھے جاندار برآمد ہوئے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دراصل یہ سکویڈ کے سپرم تھے کیونکہ خاتون کو اس آبی جانور کا گوشت پیش کرنے سے پہلے اس کے جسم کے مناسب طور پر صفائی نہیں کی گئی تھی ۔ 

ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ یہ سپرم خاتون کی زبان سے چپک گئے تھے بالکل ایسے ہی جیسے یہ سپرم مادہ سکویڈ کے جسم میں داخل ہونے پر اندرونی اعضا کے ساتھ چپک جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے خاتون کے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ اگرچہ اس کی زبان پر سکویڈ کے سپرم موجود تھے مگر یہ سپرمز فرٹیلائز نہیں ہوئے تھے، یعنی ان سے بچے پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -