مغربی دنیا کے بہت بڑے ملک میں بھنگ کو قانونی قرار دینے کی تیاریاں ، اب کھلے عام دستیاب ہو گی لیکن کیسے ؟ جانئے

مغربی دنیا کے بہت بڑے ملک میں بھنگ کو قانونی قرار دینے کی تیاریاں ، اب کھلے ...
مغربی دنیا کے بہت بڑے ملک میں بھنگ کو قانونی قرار دینے کی تیاریاں ، اب کھلے عام دستیاب ہو گی لیکن کیسے ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(نیوز ڈیسک) نشئی کسی بھی ملک کے ہوں انہیں اپنا شوق چھپ چھپا کر ہی پورا کرنا پڑتا ہے لیکن کینیڈا کی حکومت نے چرسیوں کو خوش کر دیا ہے کہ اب وہ جہاں چاہیں اور جتنی چاہیں چرس پئیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہو گا۔ کینیڈا دنیا کے سات ترقی یافتہ ترین ممالک میں سے پہلاملک ہے جہاں اگلے ہفتے سے چرس کا استعمال مکمل طور پرقانونی فعل ہوگااور چرس پینے والوں کی کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔ 
ویب سائٹ narcity.comکے مطابق کینیڈا میں آج بل C-45پر سینٹ میں ووٹنگ ہوگی جس میں 18سال سے زائد عمر کے افراد کو چرس خریدنے اور استعمال کرنے کی قانونی اجازت دی جائے گی ۔ یہ بل دارالعوام سے پہلے ہی پاس ہوچکا ہے اور چھ ماہ کی نظر ثانی کے بعد سینٹ سے بھی اس کے پاس ہونے کی بھاری توقع ہے ۔ سینٹ کی جانب سے تجویز کی جانے والی ممکنہ ترامیم کے نتیجے میں اسے دوبارہ دارالعوام میں بھیجا جائے گا اور تواقع کی جارہی ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک اسے حتمی طور پر منظور کرلیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ اور کینیڈا کے قانون کا حصہ بن جائے گا۔ 
توقع کی جارہی ہے کہ نئے قانون کی منظوری کے بعد کینیڈا میں چرس کی صنعت 6ارب ڈالر (تقریباً 6کھرب پاکستانی روپے) کے خطیر حجم پر مشتمل صنعت بن جائے گی جس میں تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر کی چرس تفریحی مقاصد کیلئے اور تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کی چرس طبی مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہوگی ۔ 
کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی سفارشات کی روشنی میں چرس سادہ پیکٹ میں فروخت کی جائے گی جس کے اوپر سگریٹ کی ڈبی پر درج صحت سے متعلقہ وارننگ جیسی خصوصی وارننگ بھی درج کی جائے گی۔ بالغ افراد کو اپنے پاس 30گرام چر س رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے زائد مقدار برآمد ہونے پر 5سال قید کی سزاہوگی ۔ چرس پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پہلی بار اس جرم کے مرتکب ہونے والے افراد کو ہزار ڈالر (تقریباً 1لاکھ پاکستانی روپے ) جرمانہ اوردوسری بار جرم کا ارتکاب کرنے پر ایک ماہ کی قید جبکہ اس کے بعد ہر بار جرم کا ارتکاب کرنے پر دو ماہ کی قید ہوگی۔