ستاروں کی روشنی میں آپ کا 07 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 07 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 07 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

07جون جمعہ۔ حالات میں قدرے بہتری آئے گی۔ کسی پرانے معاہدے کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ کاروباری امور توجہ کے طالب ہوں گے۔کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

ثور

07جون جمعہ۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کرتے وقت جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔ اپنی انفرادی صلاحیتوں کو ضائع نہ کریں۔ بلکہ انہیں بروئے کار لا کر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

جوزا

07جون جمعہ۔ آپ اپنے مشاغل اپنا سکیں گے۔ معاملات میں بہتری کے لیے رسک لے سکتے ہیں اور سیر و سیاحت کام پروگرام بن سکتا ہے۔ ناگہانی اخراجات کا سامنا ممکن ہے۔

سرطان

07جون جمعہ۔ ملازمت پیشہ افراد افسران بالا سے تعاون کریں کیونکہ یہ ان کیلئے فائدہ مند ہو گا۔آپکے مزاج کے خلاف کام آپکا موڈ خراب کر سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ کاروباری امور مصروف رکھیں گے۔

اسد

07جون جمعہ۔ اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ قرض وغیرہ کا مسئلہ درپیش ہو گا۔ الجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

سنبلہ

07جون جمعہ۔ شراکتی امور میں نقصان کا اندیشہ اور مالی مسائل آ سکتے ہیں۔ شریک حیات کا رویہ تبدیل ہوتا رہے گا۔ اولاد سے متعلقہ امور میں خاصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

میزان

07جون جمعہ۔ ثقافتی و ادبی سرگرمیوں میں دلچسپی رہے گی۔ دوران گفتگو محتاط رویہ اختیار کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ مالی معاملات میں احتیاط کریں۔

عقرب

07جون جمعہ۔ مالی امور کی بات چیت مفید رہے گی۔ جذباتی معاملات میں احتیاط برتیں۔ کاروبار میں کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ مالی معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔

قوس

07جون جمعہ۔ کسی مخلص دوست کا مشورہ مفید رہے گا۔ شریک حیات کیساتھ تلخ رویہ کے باعث گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔ صبرو تحمل سے کام لیں۔ اعلیٰ کردار کے باعث عزت و تکریم ہو۔

جدی

07جون جمعہ۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو گی۔ سماجی ماحول خوشگوار ہو گا۔روز مرہ معمولات حسب سابق ہوں گے۔ رومانوی زندگی میں خوبصورتی آئے گی۔ شریک حیات سے تعاون جاری رکھیں۔

دلو

07جون جمعہ۔ گھریلو امور سلجھا سکیں گے۔ آپ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ مالی مفاد کے منصوبوں میں کامیابی کا امکان ہے۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔

حوت

07جون جمعہ۔ کسی دوست کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی معاملے میں غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سوچ مثبت رہنے سے مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا۔ تعلیمی شعبہ میں رجحان بڑھے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم