لاہور میں آج کتنی گرمی پڑے گی اور بارش کا امکان ہے ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور میں آج کتنی گرمی پڑے گی اور بارش کا امکان ہے ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی ...
لاہور میں آج کتنی گرمی پڑے گی اور بارش کا امکان ہے ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پارہ 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ لاہور کا پارہ 43 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور اس وقت لاہور میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ آئندہ دو روز میں بھی لاہور میں بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہاہے ۔ کراچی کے موسم کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی یعنی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ہے اور ہوا 15 کلومیٹرکی رفتار سے چل رہی ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے ۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں