دبئی سے عید کی چھٹیوں کے دوران ہی پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دبئی سے عید کی چھٹیوں کے دوران ہی پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک ...
 دبئی سے عید کی چھٹیوں کے دوران ہی پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  

دبئی سٹی (ویب ڈیسک) دبئی میں راشدیہ کے قریب عمانی بس کو حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری سمیت 17 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق پاکستانی محمد شفیق کا تعلق راجن پور سے تعلق تھا جبکہ زخمیوں میں ایک پاکستانی مسافر بھی شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زیاد روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 17افراد ہلاک جبکہ3شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت بس میں 31 افر اد سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے، جو عید کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان سے واپس آرہے تھے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور نے گاڑیوں کی سڑک سے بس میڑو اسٹیشن میں گھسانے کی کوشش کی ،جس پر حا دثہ ہو گیا۔

حادثے میں ہلاک افراد کی میتیں اور زخمیوں کو راشد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید : عرب دنیا