دبئی میں تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ،10 بھارتی شہریوں سمیت 17 مسافر ہلاک

دبئی میں تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ،10 بھارتی شہریوں سمیت 17 ...
دبئی میں تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ،10 بھارتی شہریوں سمیت 17 مسافر ہلاک

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عر ب امارات میں ایک مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں 10 بھارتی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں،بس حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،بد قسمت مسافر بس میں 31 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایک مسافر بس کےحادثہ کا شکار ہوجانے سے 10 ہندوستانیوں سمیت کم سے کم 17 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ بس میں 31 مسافر سوار تھے۔دوبئی پولس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہیہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کے بس پر قابو کھودینے کے بعد یہاں میٹرو سٹیشن کے نزدیک ٹریفک سگنل سے ٹکراگئی تھی،حادثے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 افراد ہلاک جبکہ  پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی غرض سے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دبئی کےمقامی میڈیا نے بتایا کہ ڈرائیور کے بس پر قابو کھودینے کے بعد بس دبئی میں شیخ محمد بن زائد روڈ پر رشیدیہ میٹرو سٹیشن کے نزدیک ٹریفک سگنل سے ٹکراگئی۔

حادثے کے وقت بس میں مختلف ممالک کے 31 مسافر سوار تھے جن میں سے آدھے سے زیادہ مسافروں کا تعلق عمان سے تھا،ان میں سے بہت سے مسافر عید کی چھٹیاں منا کر عمان سے لوٹ رہے تھے۔

مزید : عرب دنیا