خار کمڑ میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 3افسران ، ایک جوان شہید، 4زخمی

خار کمڑ میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 3افسران ، ایک ...
خار کمڑ میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 3افسران ، ایک جوان شہید، 4زخمی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان شہید ہوگئے ، حملے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے خار کمڑ میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے تین افسراور ایک جوان شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ، شہید ہونیوالے میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ ، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم بیگ سے ہے ، شہید میجر معیز مقصود بیگ کاتعلق کراچی شہید کپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے ہے ،دہشتگردوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا، اب تک اس علاقے میں شرپسندوں کے حملے میں دس سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 35زخمی ہوچکے ہیں۔دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں پاک فوج نے چند سہولت کاروں کو پکڑا تھا جس کے جواب میں شرپسندوں نے پاک فوج کی چوکی پر دھاوا بھی  بولا تھا۔

مزید : قومی /Breaking News /اہم خبریں