23 ماہ کے بچے نے مرنے کے بعد 17 سالہ لڑکے کی جان بچالی ، انتہائی دلچسپ تفصیلات

23 ماہ کے بچے نے مرنے کے بعد 17 سالہ لڑکے کی جان بچالی ، انتہائی دلچسپ تفصیلات
23 ماہ کے بچے نے مرنے کے بعد 17 سالہ لڑکے کی جان بچالی ، انتہائی دلچسپ تفصیلات

  

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں ایک 23 ماہ کے بچے نے اپنی موت کے بعد گردوں کے عارضے میں مبتلا 17 سالہ نوجوان کی جان بچالی۔

23 ماہ کے بچے وید واڈیا کی دماغ کے کینسر کی سرجری کے دوران برین ڈیتھ ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے والدین نے بچے کے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔  بچے کے عطیہ کردہ جسمانی اعضا کے باعث گردوں کے عارضے میں مبتلا 17 سالہ نوجوان کی جان بچ گئی۔

ڈاکٹر پرانجال مودی کے مطابق انہوں نے بچے کے والدین کو کسی دوسرے مریض کی زندگی بچانے کیلئے بچے کے اعضا عطیہ کرنے کا مشورہ دیا جو قبول کرلیا گیا۔ والدین کی اجازت کے بعد بچے کے اعضا 2 مریضوں سے میچ کیے گئے جن میں سے ایک 17 سالہ مریض کا بچے سے کراس میچ ہوگیا۔

ڈاکٹر کے مطابق 17 سالہ نوجوان گزشتہ ڈیڑھ سال سے ڈائیلاسز کے سہارے زندہ تھا، ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے اسے 23 ماہ کے وید واڈیا کے گردے لگادیے جس سے اسے نئی زندگی مل گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -