صوبائی دارالحکومت،چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، نقدی،گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں

صوبائی دارالحکومت،چوری،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، نقدی،گاڑیاں اور موٹر ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سندر علاقہ میں ڈاکوؤں نے مبشر کے گھر سے6لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے یاسین کے گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے فراز کے گھر گھس کر1لاکھ 50ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔ باغبانپورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاطف کے گھر سے1لاکھ 90ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے طاہرکے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے یاسر سے60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شفیق سے20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے غفورسے12ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ڈیفنس اے، سمن آباد سے گاڑیاں، داتا دربار۔نشتر کالونی، ماڈل ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -