4روز قبل اغوا ہونے والے نیوز ایجنٹ کے بھائی کا سراغ نہ مل سکا

  4روز قبل اغوا ہونے والے نیوز ایجنٹ کے بھائی کا سراغ نہ مل سکا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاون سے 4روز قبل اغوا ہونیوالے نیوز ایجنٹ کے بھائی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے نثار افضل اعوان کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیاہے لیکن چار روز گزرنے کے باوجود بازیابی نہیں ہو سکی۔ مغوی کے بھائی مختار علی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ آفیسر کالونی صدر بازار کینٹ کا رہائشی ہے اور اس کے بھائی نثار افضل اعوان نے بحریہ ٹاؤن اور جوہر ٹاون مارکیٹ میں کاسمٹکس کا کاروبار کیا ہوا ہے 3 جون کو میں اور میرا بھائی جو ٹاؤن سے مغرب کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد کی طرف پیدل جا رہے تھی جب ہم مین روڈ پر پہنچے تو اچانک ایک کالے رنگ کے بغیر نمبری ڈالے میں سوار چھ سات نامعلوم ملزمان نے اسے اغوا کرلیا ہے

مزید :

علاقائی -