رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کیس کی سماعت11جون تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے کیس کی سماعت11جون تک ملتوی کردی، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی،گزشتہ روز رانا ثناء اللہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت کو بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے،عدالت سے استدعاہے کہ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر فاضل جج نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی،یادرہے کہ رانا ثناء اللہ پر 15 کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے۔