چوہنگ میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کر لی

  چوہنگ میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کر لی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ علاقہ شاہ پور کانجراں میں گھریلو حالات سے تنگ آکر 46 سالہ خاتون نے زہریلی چیز کھا زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق کومل شہزادی نامی خاتون کی اپنے والدین کے ساتھ گھریلو حالات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے دلبراشتہ ہوکر گھر میں موجود زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پولیس کے مطابق کومل کو فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -