رمضان شوگر ملز کیس،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری

  رمضان شوگر ملز کیس،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے،جس میں کہاگیاہے کہ ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بہت عرصے سے التوا کا شکار ہے، حمزہ شہباز کوگزشتہ سماعت پر بھی خفاظتی اقدامات کے باعث پیش نہیں کیا گیا،سپرنٹنڈنٹ جیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹر آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت عدالت میں پیش کریں،عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی ہو گی،عدالتی حکم میں کہاگیاہے کہ اس کیس میں میاں شہباز شریف بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں فرد جرم کی کارروائی کے لئے 11 جون کو ہر صورت پیش ہوں۔

مزید :

علاقائی -