اسلحہ برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)بادامی باغ میں گھرسے اسلحہ برآمد۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران گھر میں زیر زمین چھپائی گئی 32 مختلف بور کی رائفل،کلاشکوف،اور پستول برآمد کرلئے پولیس کے مطابق اسلحہ داتا نگر میں حاجی الیاس کے گھر میں مٹی کے نیچے ڈیرے میں چھپایا گیا تھا۔دوران چھاپہ گھر سے شراب بھی برآمد کی گئی۔حاجی الیاس پر مختلف مقدمات پہلے درج ہیں۔