کینٹ ڈویژن،مختلف جرائم میں ملوث231ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کینٹ ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتے مختلف جرائم میں ملوث231ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی،چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے05 ملزمان کو گرفتارکر کے 02 لاکھ 75ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے29پسٹلز،01 بندوق اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے31ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے09کلو گرام سے زائد چرس اور946 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے40ملزمان کے قبضہ سے دا? پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب17 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ33 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر101ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔