شاہدرہ ٹاؤن، پیشی پر آنیوالا شخص مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

  شاہدرہ ٹاؤن، پیشی پر آنیوالا شخص مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فیروز والہ کچہری پر پیشی پر آنیوالا شخص کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 45سالہ اکرم فیروز والہ کچہری تاریخ پر پیشی کے سلسلہ میں آیا تھا کہ اسی دوران مخالفین میں شامل ملزم محمد وقاص نے پستول سے فائرکرکے اس کو قتل کر دیا۔ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مقامی افراد کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -