گھر پر قبضہ کی کوشش ناکام

  گھر پر قبضہ کی کوشش ناکام

  

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن میں واقع ایک گھر کے مالک نے گھر پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی۔ گھر کے مالک کے مطابق ایس ایس پی کامران عادل کا بھائی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر پر قبضہ کرنے کے لئے آیا صورتحال کو دیکھ کر جب انہوں نے 15 پر کال کی تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گھر کے مالک کے مطابق انہوں نے ایس ایس پی کامران عادل کے بھائی کے خلاف قبضہ کی کوشش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا لیا ہے۔اور ایک درخواست اوورسیز پاکستان کمیشن کے پاس بھی دائر کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -