ٹوکیو اولمپکس کاؤنٹ ڈاؤن کی منسوخی کا فیصلہ
ٹوکیو (یواین پی) جاپان میں ہونے والی ٹوکیو اولمپکس اور پیرالِمپکس کھیلوں کی منتظم کمیٹی کھیل ملتوی ہونے کی وجہ سے اخراجات میں کمی کی کوششوں کے حصے کے طور پر بڑے پیمانے کے ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن ایونٹ کو منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ منصوبے سے آگاہی رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے صدر موری یوشیرو اور ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یورِیکو نے گذشتہ روز اپنی ملاقات میں تصدیق کی کہ وہ ٹھوس انداز میں کھیلوں کا انعقاد کریں گے۔کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کاؤنٹ ڈاؤن ایونٹ کا انعقاد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انفیکشن کا خطرہ ابھی تک موجود ہے۔ٹوکیو اولمپکس اور پیرالِمپکس کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث آئندہ برس تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ اب اولمپکس کا آغاز آئندہ برس 23 جولائی سے اور پیرالِمپک کھیلوں کا آغاز اس کے تقریباً ایک ماہ بعد ہو گا دوسری طرف عوام کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے ایک مرتبہ دوبارہ سے کاؤنٹ ڈاؤن کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا اور اس کے لئے ہم انتظار کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اس کے لئے کوئی بھی اقدام قبول ہے۔