زونگ کاکوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کیلئے بلوچستان کیساتھ شراکت داری

    زونگ کاکوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کیلئے بلوچستان کیساتھ شراکت داری

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے صف اول کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک زونگ4G نے Covid-19 کی عالمی وبا ء کے چیلنجوں کا مل جل کر مقابلہ کرنے اورSMS کی بنیاد پر کمپین کے ذریعے اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے اس وسیع ترین نیٹ ورک کے ذریعے زونگ4G کے آگاہی دینے والے یہ پیغامات ایس ایم ایس سروس کے توسط سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچیں گے جن میں لوگوں کو اس وباء سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کی ترغیب دی جائے گی۔اس کمپین کا ہدف کوئٹہ،پشین اور چمن ہے۔اب تک اس شراکت داری کے حصے کے طور پر 2.5 ملین سے زیادہ مفت پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔ شعور بیدار کرنے والے یہ پیغامات نہ صرف لوگوں کو Covid-19 کی علامات کے بارے میں تعلیم دیں گے بلکہ انھیں حکومت کی ہیلپ لائن کے بارے میں بھی تفصیلات دیں گے جہاں سے وہ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے مستند معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ" ملک کے سب سے بڑے اور تیز ترین 4G نیٹ ورک کی حیثیت سے زونگ4G کو یقین ہے کہ لوگوں کو مسلسل یہ یاد دلاتے رہنا اور آنے والے دنوں میں زیادہ محتاط رہنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا اہم ہے۔ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اس وباء کے خلاف ان کے اداروں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں "۔انھوں نے کہا کہ" کورونا وائرس کے خلاف جنگ اسی صورت میں جیتی جا سکتی ہے۔

جب ہم سب انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ زونگ4G شہریوں کو تعلیم دینے اور انھیں یہ یقین دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ ان تک مستند اور درست معلومات پہنچیں،ہم پاکستان کے لوگوں کے لیے کام جاری رکھیں گے اور ان کی مدد کرتے رہیں گے"۔اس سے پہلے زونگ4G یونیسیف پاکستان، NDMA, PRCS, SIUT،انڈس ہسپتال،NiH اورHEC کے ساتھ شراکت داری کر چکا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -