2020،پہلی سہ ماہی،کنزیومر کمپنیوں کی آمدنی میں 7فیصد کمی

2020،پہلی سہ ماہی،کنزیومر کمپنیوں کی آمدنی میں 7فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران کنزیومر کمپنیوں کی آمدنی میں 7فیصد کمی ہوئی ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیہکار سنی کمار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کووڈ 19- کی وباء کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید میں کمی کے نتیجہ میں معاشی سرگرمیوں میں سست روی کے باعث کنزیومر کمپنیوں کی آمدنی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر کمپنیوں میں سٹیپل، فارماسیوٹیکلز اور ڈسکریشنری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں جن کی آمدنی میں مجموعی طور پر7فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے، صارفین کی قوت خرید میں کمی اور کاروباری سرگرمیوں کی سست روی کنزیومر کمپنیوں کی آمدنی میں کمی کے اسباب میں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -