غلط فہمی پرفارم ہاؤس مسماری کیخلاف شہری کاہائیکورٹ سے رجوع

  غلط فہمی پرفارم ہاؤس مسماری کیخلاف شہری کاہائیکورٹ سے رجوع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایل ڈی اے کی جانب سے "غلطی فہمی "کی بنیاد پر 16کنال اراضی پر محیط فارم ہاؤس گرانے پرشہری نے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست گزار شہری حاجی محمد اصغر نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسروں کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ رائیونڈ میں واقع فارم ہاؤس میں 16 سال سے رہائش پذیرہے،فارم ہاؤس کی رجسٹری اور تمام دستاوایزت ان کے نام پر ہیں،ڈی جی ایل ڈی اے کے ایما ء پر 60 سے زائد افسروں نے کارروائی کرکے اس کے فارم ہاؤس کوگرا دیا۔دستاوایزت دکھانے پر ایل ڈی اے حکام نے اعتراف کیا کہ ایسا غلطی سے ہواہے،غلط کارروائی سے 2 کروڑروپے کا نقصان ہوا،عدالت سے استدعاہے کہ نقصان کے ازالہ کاحکم دیا جائے۔

نقصان ازالہ

مزید :

صفحہ آخر -