لاہور ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے نیب مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی

  لاہور ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے نیب مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے نیب مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔ لاہورہائی کورٹ کے احتساب بنچ کے رکن مسٹر جسٹس فاروق حیدر ایک ہفتہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے باعث 8جون سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران نیب کے خلاف کیسوں کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے،کاز لسٹ میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی ضمانت کی درخواست بھی شامل تھی جس کی 11جون کو سماعت ہوناتھی،جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ 15 جون سے دوبارہ نیب مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سماعت

مزید :

صفحہ آخر -