پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ
لاہور (آئی این پی) پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔سیف سٹیز اتھارٹی نے گھریلو تشدد سے متعلق کالز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ سیف سٹی اتھارٹیز کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق 5 ماہ میں گھریلو تشدد کی 13 ہزار 478 کالز موصول ہوئیں۔ جنوری میں 296 اور فروری میں 2360 کالز موصول ہوئیں۔ لاک ڈاوَن کے پہلے ماہ مارچ میں 2 ہزار 853 کالز موصول ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ لاک ڈاوَن کے دوسرے ماہ اپریل میں 3 ہزار 79 کالز موصول ہوئیں جبکہ مئی میں گھریلو تشدد کی کالز کے تعداد 390 تک جا پہنچی۔
گھریلو تشدد