کراچی کے ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے،انتظامیہ کا مزید متاثرین لینے سے انکار

  کراچی کے ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے،انتظامیہ کا مزید متاثرین لینے سے ...

  

کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ کی جانب سے کورونا مریضوں کیلئے مقرر دوبڑے ہسپتالوں کی انتظامیہ نے بوڑد آویزاں کر دیے ہیں کہ وہ مزید مریضوں کو داخل نہیں کر سکتے۔ انڈ س ہسپتال انتظامیہ نے بو رڈ آ ویزاں کر دیا کہ کو رونا مر یضوں کے لیے قائم وارڈز مکمل طور پر بھر چکے ہیں لہذا اب کو رونا مر یضوں داخل نہیں کیاجا ئے گا۔انڈس ہسپتال کو سند ھ حکومت کی جانب سے کٹس بھی فراہم کی گئی تھی اور سند ھ حکومت کے ساتھ مشتر کہ طو ر پر کورونا مریضوں کو طبی سہو لیات فراہم کی جارہی تھی اب جو مریض ہسپتال میں داخل ہیں ان کو طبی سہو لیات فر اہم کی جا ئے گی لیکن نئے مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔اطلا عات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے پیغام میں کہا ہے کہ کر اچی میں کو رونا انتہا ئی تشویشناک حد تک پھیل چکا ہے۔ مریض کوکن ہسپتالوں میں بھیجا جائے کوئی لینے کو تیا ر نہیں ہے ان مریضوں کو کہاں بھیجا جائے،صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے متعدد میر ے رابطے میں ہے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے ڈاکٹر نے اپیل کی ہے کہ فو ری طو ر حکومت سندھ ایک سینٹرل ہیلپ لائن بنائے تا کہ مر یضوں کو فوری طور طبی سہو لیا ت فر اہم کی جائے۔ایم کیوایم رہنما فیصل سبز واری نے بھی شکوہ کیا تھا کہ میر ے اہل خانہ کوہسپتال میں داخل کرا نے میں شد ید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا تھا۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کر اچی میں ہسپتالو ں میں جگہ کم پر گئی ہے جس کی وجہ سے کو رونا مریض در در کی ٹھو کر یں کھا ر ہے ہیں، ہسپتالو ں میں کورونا مریضوں کو نہ لینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے اور نہ ہی فوری ان کے ٹیسٹ کیے جار ہے ہیں۔شہر یو ں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کو رونا مر یضوں کے لیے فو ری طو ر بہتر اقدامات کئے جا ئے تا کہ اس وبا سے کم سے کم لو گ متاثر ہو ں۔

ہسپتال فل

مزید :

صفحہ آخر -