آٹا چینی،ڈیری مصنوعات،چکن اور مٹن مہنگے،رسد میں بھی کمی،ایل پی جی،سبزیاں سستی

  آٹا چینی،ڈیری مصنوعات،چکن اور مٹن مہنگے،رسد میں بھی کمی،ایل پی جی،سبزیاں ...

  

اسلام آبا(آن لائن) ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد کمی ہوئی۔ 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر انڈے، گندم کا آٹا، چکن اور دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ طلب بڑھنے سے باسمتی چاول، گڑ، دہی اور گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ رسد میں کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ ہفتے پیاز، ٹماٹر، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ دالیں اور چینی بھی سستی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ویجی ٹیبل گھی، چائے، سگریٹ سمیت بعض اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈے 15 روپے فی درجن، گندم کا آٹا 8 اور چکن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ پیاز 10، ٹماٹر 7، لہسن 3، آلو 2 جبکہ دال چنا ا یک روپے 8 پیسے سستی ہوئیں۔

چیزیں سستی

مزید :

صفحہ آخر -