صوبوں کو مزید 286 وینٹی لیٹرز فراہم کیے جاچکے، این ڈی ایم اے

  صوبوں کو مزید 286 وینٹی لیٹرز فراہم کیے جاچکے، این ڈی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 286 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔ایک اعلامیے کے ذریعے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مہیا کیے گئے وینٹی لیٹرز کی تفصیل جاری کی ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز دیے گئے ہیں جن میں 36 آئی سی یو اور 36 بائی پیپ شامل ہیں، اسی طرح سندھ کو 74، خیبر پختونخوا کو 52،بلوچسستان کو25،گلگت بلتستان کو17مختلف اقسام کے وینٹیلیٹر دیئے گئے
این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -