پی ٹی آئی احتساب کے نعرے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی:ترجمان پنجاب حکومت

  پی ٹی آئی احتساب کے نعرے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی:ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے حوار ی سر ٹیفائیڈ چور اور ڈکیت ہیں، چور مچائے شور کا فارمولہ ناکام ہونے کے بعد عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے سیاسی انتقام کا رونا رویا جارہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی سیاسی بقا قوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس کرنے اور کرپشن سے ہمیشہ کیلئے تائب ہونے سے مشروط ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو احتساب کے نعرے پر ووٹ دیا ہے جسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، مسلم لیگ (ن) نے ملکی خزانے میں نقب لگا کر اربوں کھربوں لوٹے اور آج چہرے پر نقاب اوڑھ کر معصوم بننے کی اداکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی سیاست زوال کی چلتی پھرتی مثال ہے، ان کی سیاست کا محور عوامی خدمت کی بجائے صرف لوٹ مار کرنا اور اسے بچانا ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ طے ہو گیا ہے کہ اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے اسی لئے احتساب کے اداروں پر کوئی دباؤ نہیں اور وہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی بلکہ آئندہ بھی حکومت بنا کر اپوزیشن کی دوبارہ لوٹ مار کا بازار کرنے کی امیدوں پر مٹی ڈالنے کا سامان کیا جائے گا۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -