کورونا نے سندھ پولیس کے ایک اور اہلکار کی جان لے لی
کراچی (آئی این پی ) 54 سالہ پولیس اہلکار شکیل احمد عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث شہید ہو گیا۔پولیس اہلکار شکیل احمد سولجر بازار تھانے میں تعینات تھا اور 4 جون کو سین اسپتال میں زیر علاج تھا۔ شکیل احمد کے انتقال کے بعد سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ سندھ پولیس میں اب تک 449 پولیس افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔دوسری جانب 129 پولیس اہلکار صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 311 قرنطینہ میں ہیں۔
پولیس اہلکارجاں بحق