چھٹی تا بارہویں جماعت کلاسز آن لائن ہوں گی، سندھ حکومت

چھٹی تا بارہویں جماعت کلاسز آن لائن ہوں گی، سندھ حکومت

  

کراچی (آئی این پی) سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوراس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا،سیکریٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اورمائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی جب کہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ بھی دیں گے، سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرزکو17 جون تک اساتذہ و طلبا کاڈیٹادینے کی ہدایت کی ہے،آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جارہا ہے۔

آن لائن کلاسز

مزید :

صفحہ آخر -