کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد اب واحد راستہ،چودھری سرور

  کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد اب واحد راستہ،چودھری سرور

  

لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوام سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر عمل کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا اگرعوام نے کورونا کے معاملے پر مزید غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تبا ہ کن ہوگا۔ہمارے پاس اب ایس اوپیز پر عمل کر نے کے سواکوئی راستہ نہیں۔اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت کورونا کا شکارہونیوالے ڈاکٹر ز طبی عملے سمیت ہر متاثرہ شخص کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں ایک بار پھر عوام سے اپیل کر تاہوں کہ خدا کیلئے وہ کورونا وباء کو سنجیدہ لیں اور اسکے بچاؤ کیلئے فوری طورپر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سڑکوں اور مارکیٹوں میں جانے سے کورونا ختم نہیں ہوگا بلکہ اس سے وباء مزید پھیلی گی۔ ڈاکٹر زسمیت جو لوگ کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -