سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے:مرتضیٰ وہاب

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے:مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہسپتالوں، وینٹی لیٹرز، آئی سی یو میں آنیوالے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 2 ہفتے قبل تمام سرگرمیوں کو کھولنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب ہسپتالوں، آئی سی یو، انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں مریضوں کا دباو بڑھنے لگا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے شکار 198مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ55 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار مریض طبیعت خراب ہونے پر ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں، 149 مریضوں کو ایچ ڈی یوز میں سانس لینے میں دشواری کے باعث منتقل کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -