ایران سے ملحقہ دو مزید تجارتی پوائنٹ اوپن،ٹریڈ سرگرمیاں بحال

ایران سے ملحقہ دو مزید تجارتی پوائنٹ اوپن،ٹریڈ سرگرمیاں بحال

  

تفتان (آن لائن)پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے متصل دو مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دئیے گئے تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم نامہ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک ایران امیگریشن گیٹ اور دو طرفہ دوستانہ زیرو پوائنٹ گیٹ کو کھول دیا گیا ہے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاک ایران تجارتی سرگرمیاں معطل کیا گیا تھا عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے بذریعہ مراسلہ 10 مئی سے ایران سے تجارتی سرگرمیاں بحال کردیا گیا تھا تجارتی سرگرمیاں عید کے تعطیلات کی وجہ سے بند کیے گئے تھے جن پر آج دوبارہ تجارتی سرگرمیاں بحال کی گئی ہے۔

سرگرمیاں اوپن

مزید :

صفحہ آخر -