جلنے والے رکشے کے ڈرائیور کو 60ہزار کاامدادی چیک مل گیا

جلنے والے رکشے کے ڈرائیور کو 60ہزار کاامدادی چیک مل گیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے حلقہ این اے 133 کے رہائشی وسیم عباس کو رکشہ جل جانے پر بیت المال پاکستان کی طرف سے 60 ہزار کا امدادی چیک دیا، اس موقع پر علی رضانقوی،خالد جوئیہ، عابد محمودسمیت دیگرکارکنان بھی موجودتھے۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شہباز عرف ٹی ٹی شریف لوٹ مار کا عوام کو حساب دیں۔

دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے کادعویٰ کرنے والے اربوں روپے کی چوری میں پکڑے گئے۔ٹی ٹی شریف کے حیلے بہانے نہیں چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے درباری جھوٹ بولے سے باز نہیں آرہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ہیں۔پی ڈی ایم اے ابتظامیہ کے ساتھ صوبہ بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر سپرے کررہی ہیں۔حکومت کو کسانوں کی مشکلاتات کا احساس ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -