ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی

  ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی

  

کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف دہشتگردوں کے علاج کرنے کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان اور گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔انسداددہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف دہشتگردوں کے علاج کرنے کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر عاصم حسین، قادر پٹیل مئیر کراچی وسیم اختر کے وکلا کی جانب سے ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں داکٹر عاصم حسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹر عاصم حسین عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا حاضری سے استثنی دی جائے

، ایم این اے قادر پٹیل کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ سینٹ اجلاس کی وجہ سے قادر پیٹل اسلام آباد میں مصروف ہیں اس لئے وہ پیش نہیں ہو سکتے ان کوحاضری سے استثنی دیا جائے، مئیر کراچی وسیم اختر کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ میئر کراچی حاضری نہیں ہوسکتے لہذا حاضری سے استثنی دی جائے، جس پر عدالت نے عدالت نے ڈاکٹر عاصم،قادر پٹیل اور وسیم اختر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان اور گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی

ڈاکٹر عاصم کیس

مزید :

صفحہ آخر -