خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی اے پی سی بے وقت کی راگنی،اجمل وزیر

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی اے پی سی بے وقت کی راگنی،اجمل وزیر

  

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس بے وقت کی راگنی ہے۔اپوزیشن کو مسائل حل ہونے کے بعد مسائل کی نشاندہی یاد آجاتی ہے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات ہم سے سیاست کا نہیں قومی یک جہتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف خلیجی ممالک سے اپریل سے مئی تک 23 خصوصی پروازوں کے ذریعے چار ہزار سے زائد تارکین وطن ملک پہنچے ہیں اور مزید اوورسیز کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، تمام مسافروں کو مکمل سکریننگ کے بعد گھروں کو منتقل کیا جاتا ہے۔ آنے والے بجٹ میں ضم اضلاع کی ترقی کے لیے خاطر خواہ رقم مختص کریں گے۔ اجمل وزیر نے ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کم وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ تمام کاروباروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی ہے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ ایکشن لے رہی ہے۔

اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -