فوڈ، سیف سٹیز اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف مشترکہ آپر یشن کا فیصلہ

فوڈ، سیف سٹیز اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف مشترکہ آپر یشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی معاونت سے ملاوٹ مافیا کو روکنے کی حکمت عملی مرتب کرلی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سیف سٹیز اتھارٹی کے اشتراک سے ملاوٹ مافیا کے خلاف آ پریشن کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے فوڈ اتھارٹی نمائندہ شہر میں داخلی وخارجی راستوں پردودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو مانیٹر کرے گا،فوڈ اتھارٹی کانمائندہ سیف سٹیز ہیڈ کوارٹر میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ سی ای او سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے کہا کہ تمام اداروں کو ان کی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے صحت دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے،پاکستان کے بہترین مانیٹرنگ سسٹم سے ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے مدد ملے گی۔